اسلام آباد (ملت + آئی این پی) ترجمان دفتر خارجہ نفیس ذکریا نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کی جانب سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں جاری ہیں ، قابض افواج نے 4کشمیری شہید اور متعدد زخمی کردیئے۔منگل کو ترجمان دفتر خارجہ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی جانب سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں جاری ہیں،قابض افواج نے 4کشمیری شہید اور متعدد زخمی کردیے، پاکستان نہتے کشمیریوں کی ہلاکتوں کی پرزورمذمت کرتا ہے.