سری نگر:(اے پی پی) مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوج کے ظلم و بربریت کا سلسلہ جاری ہے، کرفیو آٹھویں روز میں داخل ہوگیا، تحریک آزادی کو کچلنے کیلئے ٹی وی کی نشریات بند کردی گئی ہے جبکہ اخباری دفاتر سیل اور کاپیاں قبضے میں لے لیں ہے۔نہتے کشمیریوں پر بھارتی فوج کی دہشت گردی عروج پرہے، مقبوضہ جموں و کشمیر میں کشیدگی آٹھویں روز میں داخل ہوگئی ہے، طاقت کے بے دریغ استعمال میں اڑتیس کشمیری شہید اور سینکڑوں زخمی ہوگئے۔ بھارتی فوج کی مظلوم کشمیریوں کی آواز دبانے کیلئے ایک اور مذموم سازش سامنے آئی ، بھارتی فوج نے اخباری دفاتر پردھاوا بول کرلاکھوں کاپیاں قبضے میں لے لیں، پرنٹنگ پریس بند کرادیئے اور صحافیوں کو گرفتار کرلیا ہے جبکہ انٹرنیٹ اور موبائل فونزسروس پہلے ہی بند کردی گئی تھی، ٹی وی نشریات بھی بندکردی گئی تاکہ پاکستانی چینل نشر نہ ہوسکیں۔