کوئٹہ:(آئی این پی ) ایف آئی اے حکام کے مطابق افغان طالبان کے سابق امیر ملا اختر منصور کو نہ صرف پاکستانی شناختی کارڈ اورپاسپورٹ بلکہ ولی محمدکے نام سے مقامی رہائشی سرٹیفکیٹ (لوکل ریزیڈنٹ سرٹیفکیٹ) بھی جاری کیا گیا تھا۔ تحقیقات کے دوران ضلع قلعہ عبداللہ سے مذکورہ سرٹیفکیٹ ملاجس پر ولی محمدکانام درج ہے اورتعلق کاکڑقبیلے سے ہے، افغان طالبان کے امیرکو 1999 میں پاکستانی دستاویزات جاری کی گئیں جس پرقلعہ عبداللہ کے ڈپٹی کمشنرحافظ محمد طاہرکے دستخط موجودہیں،حکام نے بتایاکہ سرٹیفکیٹ کے اجراپرمزیدتحقیقات شروع کردی گئی ہے۔