قومی دفاع

ملا اخترکو انٹیلی جنس کی معلومات پرنشانہ بنایا:نیویارک ٹائمز

اسلام آباد:(آئی این پی ) امریکی اخبار دی نیو یارک ٹائمز نے دعویٰ کیا ہے کہ ملا اختر منصور کو ٹیلیفونک رابطوں اور انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر نشانہ بنایا گیا ، ملا منصور سے متعلق انٹیلی جنس معلومات پاکستان نے بھی فراہم کی تھی جبکہ اختر منصورعلاج کے لیے ایران گئے ہوئے تھے ۔ امریکی اخبار دی نیویارک ٹائمز نے اپنے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ صدر اوباما نے ملا منصور کو ہلاک کرنے کی منظوری کچھ ہفتے قبل دی تھی ۔ امریکا نے کچھ ہفتے پہلے پاکستانی حکام کو طالبان رہنما کو نشانہ بنانے سے متعلق آگاہ کر دیا تھا ۔ اخبار کا کہنا ہے کہ ملا منصور کو ٹیلیفونک رابطوں اور خفیہ معلومات کی بنیاد پر نشانہ بنایا گیا جبکہ اختر منصور سے متعلق انٹیلی جنس معلومات پاکستان نے بھی فراہم کی تھی ۔ دی نیویارک ٹائمز نے یورپی حکام کے حوالے سے کہا ہے کہ ملا اختر منصور پاکستانی ہسپتالوں میں علاج نہیں کروانا چاہتے تھے اور وہ علاج کے لیے ایران گئے ہوئے تھے ۔ اخبار کا کہنا ہے کہ ملا اختر منصور افغان امن عمل کیلیے پاکستان کی کوششوں میں بھی رکاوٹ تھے ۔