لندن:(اے پی پی)بلوچستان میں ڈرون حملے پر امریکا سے احتجاج کیا ہے ، نواز شریف کہتے ہیں حملہ پاکستان کی خود مختاری کی خلاف ورزی ہے ، جان کیری نے حملے کے بعد بتایا ۔ وزیر اعظم نے کہا پاناما پر شور مچانے والوں کے اپنے پول کھل گئے ، وہ گریبان میں جھانکیں ۔ بلوچستان میں امریکی ڈرون حملے پر وزیر اعظم برہم ، واقعے کو پاکستانی خودمختاری کی خلاف ورزی قرار دے دیا ۔ لندن پہنچنے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا ملا منصور کی موت ابھی کنفرم نہیں ہوئی ، حملے کا آرمی چیف اور جان کیری نے بتایا امریکا سے احتجاج کیا ہے ۔ وزیر اعظم نام لئے بغیر عمران خان پر خوب برسے اور طنز کے نشتر چلائے ۔ گریبان میں جھانکنے کا مشورہ بھی دیا ۔ نواز شریف نے دورہ سوات کا ذکر کیا اور کہا خیبر پختونخوا کے لوگ تبدیلی والوں سے تنگ ہیں ۔ وزیر اعظم آصف زرداری سے ملاقات کا سوال گول کر گئے اور کہا طبی معائنے کے بعد وہ واپس چلے جائیں گے ۔ انگور اڈا میں پاکستانی چوکی افغانستان کے حوالے کرنے کا سوال بھی ٹال دیا ۔