راولپنڈی (ملت آن لائن + آئی این پی) لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے اعزاز میں استقبالیہ دیا‘ جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاکستانی کمیونٹی سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ملکی ترقی کے لئے بیرون ملک پاکستانیوں کا کردار قابل تعریف ہے‘ پاک فوج ملکی سلامتی کے لئے اپنا کردار ادا کرتی رہے گی۔ منگل کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے اعزاز میں استقبالیہ دیا۔ پاکستانی ہائی کمیشن پہنچنے پر ہائی کمشنر سید ابن عباس نے آرمی چیف کا استقبال کیا۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے برطانیہ میں پاکستانی کمیونٹی سے بات چیت کی اور دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی کامیابیوں سے آگاہ کیا۔ آرمی چیف نے دہشت گردی کے خلاف کوششوں سے حاصل ہونے والے نتائج سے بھی آگاہ کیا۔ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ ملکی ترقی کے لئے بیرون ملک پاکستانیوں کا کردار قابل تعریف ہے۔ پاک فوج ملکی سلامتی کے لئے اپنا کردار ادا کرتی رہے گی۔ پاکستانی کمیونٹی کا کہنا تھا کہ پاکستان کی بہبود کے لئے پاک فوج کا کردار قابل فخر ہے