اسلام آباد (ملت + آئی این پی) آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ ملک کا دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہیں ،بھارتی جارحیت پر کسی بھی پریشانی کی ضرورت نہیں، ترک صدر کی تقریر اچھی تھی۔جمعرات کو پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلا س میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے بھی شرکت کی جہاں انہوں نے ترک صدر کی تقریر سنی۔جنرل راحیل شریف نے کہا کہ ترک صدر کی تقریر اچھی تھی۔اس دوران صحافی نے موقع پا کر آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے بھارتی جارحیت سے متعلق سوال پوچھ لیا جس پر انہوں نے کہا کہ ملک کا دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہیں ،بھارتی جارحیت پر کسی بھی پریشانی کی ضرورت نہیں۔ آرمی چیف نے یہ کہہ کر مزید بات کرنے سے انکار کردیا کہ میں روز آپ سے بات کرتا ہوں آج رہنے دیں۔اسکے بعد دھکم پیل شروع ہوگئی اور بعض صحافیوں نے آرمی چیف کے ساتھ سیلفی بنانے کی کوشش کی تاہم انکی سیکورٹی نے روک دیا جس پر سیکورٹی اہلکار آرمی چیف جنرل راحیل شریف کو ڈپٹی اسپیکر کیچیمبر میں لے گئے جہاں چند منٹ گزار نے کے بعد آرمی چیف روانہ ہوگئے ۔