قومی دفاع

ملکی سلامتی و استحکام کیلئے کراچی میں امن ضروری ہے، آرمی چیف

ملکی سلامتی و استحکام کیلئے کراچی میں امن ضروری ہے، آرمی چیف

اسلام آباد:(ملت آن لائن) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ ملکی سلامتی و استحکام کیلئے کراچی میں امن ضروری ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کور ہیڈکوارٹرز کراچی کا دورہ جہاں انہیں سندھ بالخصوص کراچی کی سیکورٹی صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے کراچی میں امن و امان کی بحالی میں سندھ رینجرز کی کارکردگی کو سراہا اور کہا کہ ملکی ترقی کےلیے کراچی میں امن ضروری ہے۔ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ کراچی کے حالات معمول پر رکھنے کے لیے کوششیں جاری رکھی جائیں گی، امن و امان کی بحالی میں سندھ رینجرز کا کردار قابل ستائش ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق آرمی چیف نے ملیر گیریژن میں بھی جوانوں سے خطاب کیا اور کہا کہ ملکی دفاع میں پاک فوج کے جوانوں کا کردار لائق تحسین ہے۔ خیال رہے کہ گزشتہ روز آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کراچی میں پاک فوج کے غازیوں سے ملاقات کی تھی۔