کراچی:(آئی این پی) پیپلز پارٹی کے باغی رہنما ذوالفقار مرزا کا کہنا ہے کہ بلوچستان سمیت ملک بھر سے را کے ایجنٹس کا خاتمہ کرنا چاہئے۔ کراچی میں انسداد دہشت گردی کی عدالت کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے ذوالفاقار مرزا نے کہا کہ بلوچستان سے را کے ایجنٹ کی گرفتاری بہت اہم کامیابی ہے، جس وہ پاکجستان کی انٹیلی جنس ایجنیسوں کو مبارک باد دیتے ہیں، وہ سمجھتے ہیں کہ بلوچستان سمیت ملک بھر میں موجود را کے ایجنٹوں کا خاتمہ کرنا چاہیے۔ مصطفیٰ کامل اور ان کے ساتھیوں کی جانب سے نئی سیاسی جماعت کے اعلان پر ذوالفقار مرزا نے کہا کہ کراچی سے پاک سرزمین پارٹی کے نام سے نئی سیاسی جماعت کا وجود میں آنا اچھی پیش رفت ہے، ان کی نیک خواہشات نئی جماعت کےساتھ ہیں۔ اس سے قبل انسداد دہشت گردی کی عدالت میں ذوالفقار مرزا پر بدین میں عوام کو اشتعال دلانے اور شہر کو یرغمال بنانےکےالزامات کے تحت دو مقدمات کی سماعت ہوئی اور کارروائی کے بعد کیس کی سماعت 23 اپریل تک ملتوی کردی۔