قومی دفاع

ملک سے دہشتگردی کےناسورکوختم کرکےدم لیں گے :عاصم سلیم

اسلام آباد: (اے پی پی) چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کے بیٹے اویس شاہ کو انتیس دن بعد بازیاب کرا لیا گیا ۔ ڈی جی آئی ایس پی آر عاصم سلیم باجوہ نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ آپریشن رات ڈھائی بجے کے قریب ڈی آئی خان ٹانک کے راستے میں ہوا ، جس میں تین دہشت گرد مارے گئے ۔ آپریشن انٹیلی جنس کی معلومات کی بنیاد پر کیا گیا ۔ بازیابی کے وقت اویس شاہ کے پاؤں پر چین ، آنکھوں پر پٹی اور ہاتھ بندھے ہوئے تھے ۔ ٹانک میں پاک فوج کی کامیاب کارروائی ، اویس شاہ کو بازیاب کرا لیا گیا ۔ ڈی جی آئی ایس پی آر عاصم سلیم باجوہ نے پہلے ٹوئٹ اور پھر میڈیا بریفنگ کے دوران اویس شاہ کی بازیابی کی تصدیق کی ۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے بتایا کہ آپریشن دو ڈھائی بجے کے قریب ڈی آئی خان ٹانک کے راستے میں ہوا ۔ دہشت گردوں نے بھاگنے کی کوشش کی ، آپریشن میں 3 دہشت گرد مارے گئے ، ترجمان پاک فوج نے بتایا کہ پچھلے تین دن سے ہمارے پاس ٹیکنیکل موومنٹ تھی ۔ انٹیلی جنس کی معلومات پر سیکورٹی فورسز نے آپریشن کیا ، لفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ نے اویس شاہ کی بازیابی کی تصاویر بھی جاری کر دیں ، انہوں نے بتایا کہ اویس شاہ برقعے میں تھے ، ان کے پاؤں پر چین ، آنکھوں پر پٹی اور ہاتھ بندھے ہوئے تھے ، ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ اگر ضرب عضب نہ ہوتا تو دہشت گردوں کی آمدورفت بہت آسان ہوتی ، دہشت گردی کے خلاف پوری قوم متحد ہے ، دہشت گردی کے ناسور کو ختم کر کے ہی دم لیں گے ، ڈی جی آئی ایس پی آر نے بریفنگ کے دوران ہلاک دہشت گردوں کی تصویریں بھی دکھائیں ۔