راولپنڈی (ملت آن لائن + آئی این پی) آپریشن ردالفساد کے تحت سیکیورٹی فورسز جنڈولہ کے قریب آپریشن کرکے خطرناک دہشتگرد محمود الحسن عرف خواجہ مدنی اور اس کے ساتھی کو ہلاک کردیا،ہلاک دہشتگردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سجنا گروپ سے ہے۔جمعہ کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پر جنڈولہ کے قریب آپریشن کیا۔آپریشن کے دوران خطرناک دہشتگرد محمود الحسن عرف خواجہ مدنی اور اس کے ساتھی کو ہلاک کردیا،ہلاک دہشتگردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سجنا گروپ سے ہے،دہشتگردوں کے ٹھکانے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور بارود بھی برآمد کیا گیا ہے،برآمد کیے گئے اسلحے میں ایس ایم جیز،پستول،ہینڈگرنیڈز اور راکٹ گولے،اینٹی ٹینک،اینٹی پرسونل مائنز اور دس کلوبارودی مواد شامل ہے۔۔۔۔(خ م)