قومی دفاع

ملک میں امن و استحکام افسروں اور جوانوں کی قربانیوں کا نتیجہ ہے،آرمی چیف

راولپنڈی (ملت آن لائن + آئی این پی) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ ملک میں امن و استحکام افسروں اور جوانوں کی قربانیوں کا نتیجہ ہے،وطن کیلئے جان قربان کرنے والے اصل ہیرو ہیں۔وہ بدھ کو یہاں جنرل ہیڈکوارٹر راولپنڈی میں پاک فوج کے جوانوں میں اعزازات تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔جنرل ہیڈکوارٹر راولپنڈی میں پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے شجاعت اور بہادری کا مظاہرہ کرنے والے پاک فوج کے جوانوں میں اعزازات تقسیم کیے۔آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کے 33افسران کو ستارہ امتیاز(ملٹری)،ایک کو تمغہ جرات جبکہ 35افسران اور جوانوں کو تمغہ بسالت سے نوازا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق شہداء کے اعزازات ان کے لواحقین نے وصول کیے۔اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے آپریشن کے شہداء اور غازیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں امن و استحکام افسروں اور جوانوں کی قربانیوں کا نتیجہ ہے۔انہوں نے کہا کہ وطن کیلئے قربانیاں دینے والی ہی اصل ہیرو ہیں۔