جہلم /راولپنڈی (ملت + آئی این پی) لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی فائرنگ کے نتیجے میں شہید ہونے والے پاک فوج کے جوانوں کی نمازہ جنازہ جہلم میں ادا کردی گئی ،آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے نمازہ جنازہ میں شرکت کی اور وطن کیلئے جان قربان کرنے والے شہدا کو خراج تحسین پیش کیا،آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا کہنا تھاکہ مادر وطن کیلئے کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی جائے گی ملک کا ہر قیمت پر دفاع کیا جائے گا،بلااشتعال فائرنگ کا موثر جواب دیتے رہیں گئے۔پیرکو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے جہلم کا دورہ کیا جہاں انھوں نے لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی فائرنگ کے نتیجے میں شہید ہونے والے پاک فوج کے جوانوں کی نمازہ جنازہ میں شرکت کی۔آرمی چیف نے وطن کیلئے جان قربان کرنے والے شہدا کو خراج تحسین پیش کیا۔نماز جنازہ کے بعد آرمی چیف جنرل راحیل شریف کو لائن آف کنٹرول کی صورتحال پربریفنگ دی گئی۔آرمی چیف نے کہاکہ مادر وطن کیلئے کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی جائے گی ملک کا ہر قیمت پر دفاع کیا جائے گا،بلااشتعال فائرنگ کا موثر جواب دیتے رہیں گئے۔لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی فائرنگ سے شہید ہونے والوں میں مری کے رہائشی اور چار بچوں کے باپ حوالدار ظفر حسین ،مظفر آباد کے رہائشی ایک بیٹی کے باپ حوالدار ابرار احمد ،حویلی کہوٹہ کے رہائشی اور ایک بیٹی کے باپ لانس نائیک محمد شوکت،لکی مروت کے رہائشی اور ایک بیٹی کے باپ لانس نائیک محمد حلیم ،تلہ گنگ کے رہائشی اور 2بچوں کے باپ سپاہی محمد الیاس،آٹھمقام کے رہائشی سپاہی پرویز ،سماہنی آزادکشمیر کے رہائشی سپاہی محمد تنویرشامل ہیں۔