ممبئی: (اے پی پی) بھارت کی انتہا پسند جماعت شیو سینا پاکستان دشمنی میں اندھی ہو گئی۔ گلوکاروں اور فنکاروں کے بعد پاکستانی فوٹو گرافرز کو بھی نہ بخشا۔ ممبئی میں پاکستانی فوٹو گرافرز کی تصویری نمائش کے انعقاد پر شیو سینا کے غنڈوں نے شدید احتجاج کیا۔ عمارت میں گھسنے کی کوشش میں تنظیم کے متعدد کارکنوں کو گرفتار کر لیا گیا۔ پاکستانی فوٹو گرافر نے احتجاج کو چند لوگوں کا فعل قرار دیتے ہوئے دوبارہ بھی بھارت آنے کا اعلان کر دیا۔ گزشتہ سال اکتوبر میں پاکستان کے سابق وز یر خا رجہ خورشید محمود قصوری کی کتاب کی تقریب رونمائی کے موقع پر بھی شیو سینا نے شدید احتجاج کیا تھا اور منتظم کلکرنی کے چہرے ہر سیاہی پھینک دی تھی۔