کراچی: (ملت+اے پی پی) کورکمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل شاہد بیگ مرزا کا کہنا ہے کہ کراچی میں حاصل کردہ اہداف کو رینجرز اور عوام مل کر ناقابل واپسی بنائیں گے اور اس حصول کے لئے مزید ٹھوس اقدامات کریں گے۔ کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل شاہد بیگ مرزا نے ذمہ داریاں سنبھالنے کے بعد رینجرز ہیڈ کواٹرز کا پہلا دورہ کیا،اس موقع پر کورکمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل شاہد بیگ مرزا کا کہنا تھا کہ کراچی کا امن رینجرز اور عوام کی قربانیوں کا نتیجہ ہے اور عوام کا رینجرز پر اعتماد جوانوں کی پیشہ وارانہ کارکردگی کا آئینہ دار ہے, شہر قائد میں امن و امان کے قیام کے لئے حاصل کردہ اہداف کو رینجرز اور عوام مل کر ناقابل واپسی بنائیں گے۔ کورکمانڈرکراچی نے کہا کہ کراچی کے امن کو ہرصورت یقینی بنایا جائے گا اور مکمل امن کے حصول کے لئے مزید ٹھوس اقدامات کئے جائیں گے۔