قومی دفاع

مہاجرین کی وجہ سے چیلنجز درپیش ہیں:جنرل زبیر محمود حیات

سنگاپور(ملت آن لائن)چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف جنرل زبیر محمود حیات نے کہا ہے کہ افغان مہاجرین کی وجہ سے پاکستان کی سلامتی کو چیلنجز درپیش ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سنگاپور میں ہونیوالی ایشیاءپیسفک سکیورٹی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جنرل زبیر محمود حیات نے کہا کہ جنوبی ایشیاءمیں 70 کروڑ سے زائد بیروزگار ہیں جوکہ ایچ آرمینجمنٹ کیلئے بڑا چیلنج ہے،سی پیک خطے میں تنازعات ختم کرنے کا باعث کرسکتا ہے اور پاکستان نے دہشتگردی،انتہاپسندی کے خاتمے کیلئے کردار ادا کیا,بحرانوں پر قابو پانے کی کامیابی عالمی طاقتوں پر منحصر ہے۔

’اگر آپ مفت پٹرول اور چینی حاصل کرنا چاہتے ہیں تو یہ ایک کام کریں‘ ایسا اعلان ہو گیا کہ جان کر آپ کو یقین ہی نہیں آئے گا,خبر پڑھنے کیلئے کلک کریں

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کا مزید کہنا تھا کہ خطے میں امن کی بحالی کیلئے تنازعات کا خاتمہ ضروری ہے،دہشتگردی کیخلاف مل کر اقدامات کرنا ہونگے،پاکستان نے ہمیشہ ملک میں امن و استحکام کیلئے کردار ادا کیا،یو این امن مشن کیلئے پاکستان سب سے بڑا فوجی دستہ بھیجتا ہے اور پاکستان اقوام متحدہ کے ساتھ امن کی بحالی میں پیش پیش ہے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان نے قدرتی آفات سے نمٹنے کیلئے ہمیشہ کردار ادا کیا اورپاک بحریہ نے سری لنکا میں سیلاب متاثرین کی مدد کی