قومی دفاع

میجرجنرل محمد سعید ڈی جی رینجرز سندھ تعینات، آئی ایس پی آر

راولپنڈی:(ملت+اتے پی پی) میجرجنرل محمد سعید کو ڈی جی رینجرز سندھ جب کہ میجر جنرل ندیم انجم کو آئی جی ایف سی بلوچستان تعینات کردیا گیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک فوج میں تقرریوں اور تبادلوں کا سلسلہ جاری ہے جس کے تحت میجر جنرل محمد سعید کو لیفٹیننٹ جنرل بلال اکبر کی جگہ ڈی جی رینجرز سندھ تعینات کردیا گیا جب کہ لیفٹیننٹ جنرل شیر افگن کی جگہ میجر جنرل ندیم انجم کو آئی جی ایف سی بلوچستان تعینات کردیا گیا ہے۔ گزشتہ دنوں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے 7 میجر جنرلز کو لیفٹیننٹ جنرلز کے عہدے پر ترقی دی جن میں ترقی پانے والے تمام افسران کی نئی پوسٹنگ بھی کردی گئی ہے اور ان ہی تقرریوں اور تبادلوں کے تحت ڈی جی رینجرز سندھ بلال اکبر کو جی ایچ کیو میں چیف آف جنرل اسٹاف تعینات کیا گیا ہے اور آئی جی ایف سی بلوچستان لیفٹیننٹ جنرل شیرافگن کورکمانڈر بہاولپور لگادیئے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ کورکمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار کو ڈی جی آئی ایس آئی تعینات کیا گیا ہے۔