اسلام آباد: (اے پی پی) اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون نے سویڈن کے میجر جنرل پیر لوڈن کو پاکستان وبھارت میں اقوام متحدہ کے فوجی مبصرگروپ کیلیے چیف ملٹری آبزروراور مشن کاسربراہ مقرر کردیا۔ بان کی مون نے جمعرات کو ان کی تقرری کا اعلان کیا۔ میجرجنرل لوڈن گھاناسے تعلق رکھنے والے میجر جنرل ڈیلالی جونسن کی جگہ ذمے داریاں سنبھالیں گے۔ میجرجنرل جونسن کی 2 سالہ مدت 2 جولائی کوختم ہوگی۔ نوتعینات میجرجنرل لوڈن نے 1978 میں اپنے کیریئرکا آغازسویڈش آرمی سے کیا، میجرجرل لوڈن سویڈش فورسزمیں ڈائریکٹرلاجسٹکس اورڈپٹی ڈائریکٹرنیشنل آرمنٹس فارسویڈش کے عہدے پربھی تعینات رہ چکے ہیں۔