پشاور(آئی این پی) افغان فورسز کی اندھا دھند وحشیانہ فائرنگ کے نتیجے میں شہید ہونے والے میجر علی جواد کی نماز جنازہ پشاور گیریژن میں ادا کر دی گئی ، آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے نماز جنازہ میں شرکت کی ، اس موقع پر آرمی چیف نے شہید کے بیٹے کو حوصلہ دیا اور شہید کی میت کو سلامی پیش کی ۔ نماز جنازہ میں پاک فوج کے دیگر اعلیٰ افسر بھی موجود تھے ، افغان فورسز کی فائرنگ سے شہید ہونے والے میجر علی جواد کا تعلق کوئٹہ سے تھا ، آرمی چیف نے نماز جنازہ کے بعد میجر علی جواد کے بیٹوں کو دلاسہ دیا اور میجر علی جواد کی مغفرت کیلئے دعا کی ۔