راولپنڈی (ملت آن لائن + آئی این پی) میجر جنرل اظہر صالح عباسی کو لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی اور لیفٹیننٹ جنرل عمرفاروق درانی کوپاکستان آرڈیننس فیکٹری کاچیئرمین بنادیاگیاہے۔ہفتہ کوپاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق میجر جنرل اظہر صالح عباسی کو لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پرترقی دے دی گئی ۔ترقی پانیوالے لیفٹیننٹ جنرل اظہرصالح عباسی کوکورکمانڈرمنگلاتعینات کردیاگیا ، لیفٹیننٹ جنرل عمرفاروق درانی کوپاکستان آرڈیننس فیکٹری کاچیئرمین بنادیاگیااور لیفٹیننٹ جنرل عمرمحمودحیات چیئرمین این ڈی ایم اے تعینات کردیا گیا۔