راولپنڈی:(آئی این پی ) آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے میجر جنرل محمد توقیر احمد کو کرنل کمانڈنٹ آف آرمی سروسز کور کے بیج لگائے۔ بیج لگانے کی تقریب آرمی سروسز کور سنٹر نوشہرہ میں منعقد کی گئی۔ اس موقع پر آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کور کے سابق و حاضر سروس افسران و جوانوں سے ملاقات بھی کی۔