کراچی: (ملت+اے پی پی) میجر جنرل محمد سعید نے پاکستان رینجرز سندھ کے 13 ویں ڈائریکٹر جنرل کا عہدہ سنبھال لیا۔ ترجمان سندھ رینجرز کی جانب سے جاری بیان کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل بلال اکبر نے ڈی جی رینجرز سندھ کا چارج میجر جنرل محمد سعید کے سپرد کیا، میجرجنرل محمد سعید سندھ رینجرز کے 13 ویں ڈائریکٹر جنرل ہیں چند روز قبل میجر جنرل محمد سعید کو لیفٹیننٹ جنرل بلال اکبر کی جگہ ڈی جی رینجرز سندھ تعینات کیا گیا تھا۔