راولپنڈی۔ 12 ستمبر (اے پی پی) پاک فوج کے میجر راجہ عزیز بھٹی(نشان حیدر) کے یوم شہادت کے موقع پر انکے آبائی علاقے لادیان میں خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پیر کو گریژن کمانڈر کھاریاں میجر جنرل نادر خان نے میجر عزیز بھٹی شہید(نشان حیدر) کی قبر پر حاضری دی اور چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف کی جانب سے پھولوں کی چادر چڑھائی ۔پنجاب رجمنٹ کے چاک و چوبند دستے نے شہید میجر عزیز بھٹی کو سلامی بھی دی ۔میجر راجہ عزیز بھٹی شہید کو 1965کی جنگ میں بہادری پر پاکستان کے اعلی ترین اعزاز نشان حیدر سے نوازاگیا تھا ۔