نیویارک(آئی این پی) سابق امریکی خاتون اول اور سابق وزیر خارجہ ہلیری کلنٹن نے لاہور میں گلشن اقبال پارک دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ میری دعائیں سانحہ لاہور کے متاثرین ساتھ ہیں،پاکستان اور تمام اقوام کو ہر صورت دہشتگردوں کو شکست دینا ہوگی ۔پیر کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے بیان میں ہلیری کلنٹن نے لاہور کے گلشن اقبال پارک دھماکے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان اور تمام اقوام کو ہر صورت دہشتگردوں کو شکست دینا ہوگی۔میری دعائیں سانحہ لاہور کے متاثرین ساتھ ہیں۔