راولپنڈی: (ملت+اے پی پی) نئے ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا ہے۔ اپنے بیان میں انہوں نے لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ کی خدمات کو قابل تعریف قرار دیتے ہوئے انہیں خراج تحسین پیش کیا۔ میجر جنرل آصف غفور نے اپنے ٹویٹر پیغام میں پاک فوج زندہ باد، پاکستان پائندہ باد کے نعرے بھی لگا دیئے۔