قومی دفاع

نریندرمودی کا بلوچستان سےمتعلق بیان پاکستان میں مداخلت کوتقویت دیتا ہے، دفترخارجہ

اسلام آباد:(اے پی پی) دفتر خارجہ کے ترجمان نفیس ذکریا کا کہنا ہے کہ بلوچستان کے حوالے سے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کا بیان بھارت کے پاکستان کے اندر دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث ہونے کو تقویت دیتا ہے۔ سرکاری نشریاتی ادارے کے ایک پروگرام میں بات کرتے ہوئے ترجمان دفترخارجہ کا کہنا تھا کہ بلوچستان سے ”را ” کے ایجنٹ کی گرفتاری پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کے لئے تخریبی کاروائیوں میں بھارت کے ملوث ہونے کا ٹھوس ثبوت ہے جب کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی جانب سے گلگت بلتستان اور بلوچستان سے متعلق بیان پاکستان کے اندر دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث ہونے کو تقویت دیتا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ نریندر مودی پاکستان پر الزام لگا کردنیا کی توجہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے مظالم سے ہٹانے کی کوشش کر رہے ہیں، بھارت طاقت کے وحشیانہ استعمال کے ذریعے کشمیریوں کی حق خودارادیت کی تحریک کو ختم نہیں کرسکتا۔