اسلام آباد(ملت آن لائن)وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ مسلح افواج وطن عزیز کو درپیش کسی بھی خطرے سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔
وزیراعظم نوازشریف سے پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل سہیل امان نے ملاقات کی اور پاک فضائیہ کی آپریشنل تیاریوں اور تربیتی امور سے آگاہ کیا جب کہ اس موقع پر وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور مشیرخارجہ امور سرتاج عزیز بھی موجود تھے۔
پاک فضائیہ کے سربراہ سے ملاقات کے دوران وزیراعظم نواز شریف نے پاک فضائیہ کی پیشہ ورانہ اہلیت کی تعریف کی اور کہا کہ ہماری مسلح افواج وطن عزیز کو درپیش کسی بھی خطرے سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتی ہیں، ملاقات میں پاک فضائیہ کی مستقبل کی ترقیاتی حکمت عملی پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔