قومی دفاع

نوجوان ملک کا قیمتی سرمایہ ہیں: آرمی چیف

راولپنڈی (ملت + آئی این پی) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے پسماندہ علاقوں کے 40 کالجوں کے طلباء نے ملاقات کی۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ نوجوان ملک کا قیمتی سرمایہ ہیں ‘ نوجوان معیاری تعلیم کے حصول کے ذریعے قومی ترقی میں حصہ ڈالیں ۔ پیر کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے پسماندہ علاقوں کے 40 کالجوں کے طلباء نے ملاقات کی ۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ تعلیم کا حصول ہماری قومی ترجیحات ہیں ‘ قومی مقاصد کے حصول کیلئے بھرپور تعاون کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان ملک کا قیمتی سرمایہ ہیں۔ نوجوان معیاری تعلیم کے حصول کے ذریعے قومی ترقی میں حصہ ڈالیں ۔ ۔۔۔(رانا)