راولپنڈی:(اے پی پی) جنرل ہیڈ کواٹر (جی ایچ کیو) میں سکیورٹی صورتحال سے متعلق اعلی سطح کا اجلاس ہوا جس میں سول و عسکری قیادت نے شرکت کی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق جی ایچ کیو راولپنڈی میں سیکیورٹی صورتحال سے متعلق سول ملٹری اجلاس ہوا جس میں مشیرخارجہ سرتاج عزیز، وزیر دفاع خواجہ آصف، وزیر خزانہ اسحاق ڈار، وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی، سیکرٹری خارجہ اعزازچوہدری اورقومی سلامتی کے مشیر ناصر خان جنجوعہ اجلاس میں شریک ہوئے جب کہ ملٹری کی جانب سے سربراہ پاک فوج جنرل راحیل شریف، ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل رضوان اختر سمیت دیگر عسکری حکام نے شرکت کی۔