قومی دفاع

نویں اور دسویں محرم کے جلوسوں کی ما نیٹرنگ کیلئے ڈی سی او آفس میں کنٹرول روم قائم

لاہور۔10 اکتوبر(اے پی پی )ضلعی حکومت نے نویں اور دسویں محرم کے موقع پر نکا لے جا نے والے جلوسوں کی مناسب ما نیٹرنگ کر نے کے لیے ڈی سی او آفس کے نا در ہال میں کنٹرول روم قائم کر دیا ہے جس میں ضلعی انتظامیہ،پو لیس اہلکاروں کے علا وہ دس سے زائد فیڈرل اور صوبائی محکموں کے ملا زمین اپنی ڈیوٹیاں سرانجام دیں گے اور دسویں محرم کو بر آمد ہو نے والے جلوسوں کی مانیٹرنگ کریں گے۔ان خیالات کا اظہار ڈی سی او لاہور کیپٹن(ر)محمد عثمان نے کنٹرول روم کا دورہ کر تے ہوئے کیا۔اس موقع پر ضلعی انتظامیہ، پو لیس اور لیسکو کے افسران بھی ان کے ہمراہ تھے۔انہوں نے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ضلعی انتظامیہ لاہور نے والڈ سٹی،ٹھوکر،اسلام پورہ،ما ڈل ٹائون اور شادمان میں کل310کیمرے لگائے ہیں جبکہ اس کے علا وہ سیف سٹی پراجیکٹ کے تحت 4سو سے زائد کیمرے جلوسوں کے روٹس پر لگے ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ لیسکو نے جلوس والے علاقوں کو لوڈ شیڈنگ سے مستثنیٰ قرار دے دیا ہے جبکہ جلوس کی سکیورٹی کے لیے پو لیس،سکا ؤٹس،قانون نافذ کر نے والے اداروں کے ملازمین کے علا وہ 5سو سے زائد سول ڈیفنس کے رضاکار بھی ڈیوٹی دیں گے۔انہوں نے مزید بتایا کہ روٹس کی مناسب کلےئرنس کے لیے بم ڈسپوزل سکواڈ جلوس کے آگے چلے گا۔