قومی دفاع

وادی تیراہ میں جیٹ طیاروں کی بمباری، 10 دہشتگرد ہلاک

لاہور: (ملت+اے پی پی) سرکاری ذرائع کے مطابق، پاک افغان سرحدی علاقہ کوکی خیل میں شدت پسندوں کے ٹھکانوں پر سکیورٹی فورسز کی جانب سے بمباری کی گئی جس کے نتیجے میں 10 شدت پسند ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہو گئے۔ شدت پسندوں کے 5 ٹھکانے بھی تباہ کر دیئے گئے۔ حکام کے مطابق شدت پسندوں کے خاتمے تک کارروائی جاری رہے گی۔