اسلام آباد:(آئی این پی ) وزارت داخلہ نے پاکستانی جے آئی ٹی کو پٹھان کوٹ حملے کی مزید تحقیقات سے روکتے ہوئے قومی سلامتی کے مشیر لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ ناصر جنجوعہ کوانٹرپول سے فوری رابطہ کرنے کے احکامات جاری کر دیئے۔ذمہ دارذرائع نے ایکسپریس نیوز کو بتایا کہ وزارت داخلہ نے پاکستانی جے آئی ٹی کو پٹھاں کوٹ حملے کی مزید تحقیقات سے روک دیا ہے اور واضح کیا ہے کہ بھارت کی جانب سے ٹھوس شواہد آنے تک تحقیقات کی ضرورت نہیں جب کہ ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارت نے 4 حملہ آوروں کے بلیک کارنرنوٹس، ڈی این اے سیمپلزاوردیگر شواہد فراہم نہیں کئے جس کے باعث پاکستان پٹھان کوٹ حملے میں اپنے شہریوں کے ملوث ہونے کا الزام مسترد کرتا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان نے بھارت کے انٹرپول سے رابطے پر بھی سخت احتجاج کیا اور قومی سلامتی کے مشیر لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ ناصر خان جنجوعہ کو انٹرپول سے فوری رابطہ کرنے کے احکامات بھی جاری کردیئے ہیں۔