اسلام آباد(اے پی پی)وزیراعظم نواز شریف اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف آج سعودی عرب جائیں گے ،سعودی عرب میں جاری خطے کی سب سے بڑی فوجی مشقوں رعد الشمال کی اختتامی تقریب میں شرکت کریں گے۔ وزیراعظم نواز شریف اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف سعودی شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی خصوصی دعوت پر سعودی عرب جائیں گے جہاں ’’رعد الشمال ‘‘ مشقوں کا مشاہدہ اور اختتامی تقریب میںشرکت کریں گے ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف سعودی عرب میں جاری مشقیں دیکھیں گے، فوجی مشقوں میں پاکستان سمیت 21ممالک حصہ لے رہے ہیں۔