اسلام آباد:(آئی این پی)وزیراعظم نوازشریف نے بھارتی ہم منصب نریندر مودی کو ٹیلی فون کر کے بھارتی ریاست کیرالا کے مندر میں آگ لگنے کے باعث ہونے والی ہلاکتوں پر افسوس کا اظہار کیا۔ وزیراعظم نوازشریف نے بھارتی ہم منصب نریندر مودی کو ٹیلی فون کیا جس میں انہوں نے ریاست کیرالا کے مندر میں آتش بازی کے دوران آگ لگنے کی وجہ سے ہونے والی ہلاکتوں پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ بھارتی ریاست کیرالا کے مندر میں آتش بازی کے دوران آگ لگنے سے 100 سے زائد افراد ہلاک ہوگئے تھے۔