راولپنڈی: وزارتِ عظمیٰ کا منصب سنبھالنے کے بعد وزیرِاعظم عمران خان پہلی مرتبہ جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو) پہنچ گئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ آئی ایس پی آر کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) میجر جنرل آصف غفور نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک پیغام جاری کیا جس میں انہوں نے بتایا کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے وزیرِاعظم عمران خان کا استقبال کیا۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق وزیرِ اعظم کے ہمراہ وزیرِ دفاع، وزیرِ خارجہ، وزیرِ خزانہ، وزیرِ اطلاعات اور وزیرِ مملکت برائے داخلہ بھی موجود ہیں۔
میجر جنرل آصف غفور نے بتایا کہ وزیرِاعظم کو ملکی سیکیورٹی، دفاع اور دیگر اہم امور پر بریفنگ دی جارہی ہے۔