ریاض:(آئی این پی) سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے پر تکلف عشائیے کا اہتمام کیا۔ عشائیے میں 21 ملکوں کے سربراہان اورنمائندوں نے شرکت کی۔ وزیر اعظم نواز شریف بھی خصوصی طور پر تقریب میں شریک ہوئے۔ شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔ آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے بھی وزیر اعظم نوازشریف کے ہمراہ عشائیے میں شرکت کی۔ اس موقع پر وزیر اعظم کے مشیر خارجہ امور طارق فاطمی کی بھی موجود تھے۔