راولپنڈی (ملت آن لائن + آئی این پی) چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات سے وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے ملاقات کی جس میں قومی سلامتی دفاع سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔بدھ کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی طرف سے جاری بیان کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات سے جوائنٹ سٹاف ہیڈکوارٹرز میں وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے ملاقات کی جس میں قومی سلامتی دفاع سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔مسلح افواج کی تیاریوں او ر استعداد کار سے متعلق امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا اور اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ مسلح افواج کی تیاریوں او ر استعداد کار میں اضافے کیلئے تمام ضروری اقدامات کیے جائیں گے ۔وزیردفاع خواجہ محمد آصف نے مسلح افواج کے اعلی پیشہ وارانہ معیار اور انکی دہشتگردی کے خلاف جنگ سمیت ملک کیلئے قربانیوں کو سراہا۔