اسلام آباد (ملت + آئی این پی) وفاقی وزیر خزانہ اورآرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے درمیان جنرل ہیڈ کوآرٹر راولپنڈی میں ملاقات ہوئی جس میں مالی سال 2017-18کے بجٹ کے تناظر میں پاکستان آرمی کی مالی ضروریات کے حوالے سے بات چیت کی گئی ۔منگل کو وفاقی وزیر خزانہ اور چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کے درمیان جنرل ہیڈ کوآرٹر راولپنڈی میں ملاقات ہوئی ، ملاقات میں مالی سال 2017-18کے بجٹ کے تناظر میں پاکستان آرمی کی مالی ضروریات کے حوالے سے بات چیت کی گئی ، پاکستان آرمی جاری ترقیاتی منصوبے اور مستقبل کے ترقی کے منصوبوں پر بھی تفصیلی بات چیت کی گئی ۔ وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ حکومت مسلح افواج کی قومی سلامتی اور ترقی کے حوالے سے ضروریات پورا کرنے کیلئے تمام ممکنہ وسائل فراہم کرے گی ۔