پانچ سو طلباء اور اساتذہ نے پاک فوج کے ساتھ ایک دن گزارا
راولپنڈی:(ملت آن لائن) ملتان کے مختلف تعلیمی اداروں کے طلبہ اوراساتذہ نے پاک فوج کے ساتھ ایک دن گزارا، 500سے زائد طلبہ اور اساتذہ نے ملتان گیریژن میں پاک فوج کی صلاحیتوں کا مظاہرہ دیکھا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق ملتان کے نامور تعلیمی اداروں کے 500سے زائد طلباوطالبات اور فیکلٹی ممبران نے ملتان گیریژن میں فوج کے ساتھ ایک دن گزاراجس کا مقصد انہیں پاک فوج کی پیشہ وارانہ صلاحیت سے روشناس کروانا تھا۔ طلبہ اور اساتذہ نے پاک فوج کی صلاحیتوں کا مظاہرہ بھی دیکھا، طلبہ نے ہتھیاروں کی نمائش دیکھی اس موقع پر انہوں نے چھوٹے ہتھیاروں کا استعمال بھی کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق طلباء و طالبات کے دورے کا مقصد پاک فوج کے پیشہ ورانہ امور صلاحیتوں سے آگاہی حاصل کرنا تھا۔ طلباء و طالبات اور فیکلٹی ممبران نے مختلف امور پرآگاہی فراہم کرنے پر پاک فوج سے اظہار تشکرکیا۔