قومی دفاع

پاکستان، افغانستان، چین اورتاجکستان کی افواج نےتعاون کامیکنزم بنالیا

راولپنڈی: (اے پی پی) پاکستان، چین، افغانستان اور تاجکستان کی مسلح افواج کی قیادت کا ارمچی میں اہم اجلاس ہوا جس میں انسداد دہشتگردی میں تعاون کیلئے مشترکہ لائحہ عمل تشکیل دیا گیا۔ اجلاس میں دہشت گردی اور انتہاء پسندی کو خطے میں استحکام کیلئے سنگین خطرہ قرار دیا گیا۔ اجلاس میں چاروں ملکوں نے امن و استحکام کیلئے مل کر کام کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کی۔ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ چاروں ملک انسداد دہشت گردی کیلئے شواہد کی تصدیق اور خفیہ اطلاعات کے تبادلے میں تعاون کریں گے۔ اجلاس میں دہشت گردی کیخلاف استعداد کار بڑھانے اور مشترکہ مشقوں پر بھی اتفاق کیا گیا۔ فورم کے تحت تمام فیصلے باہمی مشاورت اور اتفاق رائے سے کئے جائیں گے۔ چاروں ملک ایک دوسرے کی سلامتی اور علاقائی خود مختاری کا احترام کریں گے۔ اعلامیے میں واضح کیا گیا ہے کہ چار ملکی فورم کسی ملک یا بین الاقوامی تنظیم کے خلاف نہیں ہے-