پاکستان، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے تعلقات اہم ہیں: ڈی جی آئی ایس پی آر
دبئی:(ملت آن لائن) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور کا کہنا ہے کہ پاکستان، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے تعلقات اہم ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور نے دبئی میں عرب نیوز کو انٹرویو دیا۔ اپنے انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ سرحد پر پاکستان اور افغانستان کی طرف صورتحال مختلف ہے۔ پاکستان نے گزشتہ 10 سے 15 سال میں جنگ لڑی۔ دہشت گردوں کے خلاف جنگ لڑی اور علاقے کلئیر کروائے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ پاک فوج دہشت گردوں کا خاتمہ کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ پاکستان، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے تعلقات اہم ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ باہمی تعلقات پورے خطے کے لیے بھی اہم ہیں۔ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات سے تعلقات کی خوشگوار تاریخ ہے۔