نئی دہلی:(اے پی پی) بھارتی فوج کی پاکستانی سرحد کے قریب صحرائے تھر میں ’’شتروجیت‘‘ کے نام سے جاری مشقوں کے دوران 2 اہلکار ہلاک ہو گئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق فوجی ذرائع کا کہنا ہے کہ ایک فوجی سانپ کے کاٹے سے ہلاک ہوا جبکہ دوسرا گاڑی سے گر کر ہلاک ہو گیا۔ صحرائے تھر میں ’’شتروجیت‘‘ کے نام سے جاری مشقوں میں فوجیوں کو نیوکلیئر، بائیولوجیکل اور کیمیکل جنگی ماحول میں لڑنے کی تربیت دی جائے گی۔مشقوں میں فوجیوں کو بھاری آرٹلری اور فضائی معاونت کے ساتھ لڑنے کیلیے تیار کیا جائے گا اور ساتھ ہی جنگی طیاروں کے ذریعے فوجیوں کو پاکستان کی سرزمین پر موجود پاکستانی فوجیوں کے عقب میں اتارنے کی مشق بھی کی جائے گی۔