اسلام آباد(آئی این پی) بیلا روس کے صدر الیگزینڈر لوکا شینکو نے کہا ہے کہ پاکستانی عوام کو وزیر اعظم نواز شریف کی مدبرانہ قیادت کی ضرورت ہے ‘ یقین ہے کہ ہم تعاون پر مبنی مضبوط دوستانہ تعلقات کے فروغ کیلئے کام کرتے رہیں گے۔ تفصیلات کے مطابق منگل کو بیلا روس کے صدر الیگزینڈر لوکا شینکو نے اپنے پیغام میں کہا کہ وزیر اعظم نواز شریف کی جلد صحت یابی کیلئے دعا گو ہوں۔ بیلا روس کے صدر نے وزیر اعظم کی صحت کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی عوام کو آپ کی مدبرانہ قیادت کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ یقین ہے کہ ہم تعاون پر مبنی مضبوط دوستانہ تعلقات کے فروغ کیلئے کام کرتے رہیں گے۔