سرینگر (آن لائن) بھارت نے الزام عائد کیا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں لائن آف کنٹرول پر پاک بھارت افواج کے درمیان فائرنگ کا زبردست تبادلہ ہوا ہے تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔ بھارتی میڈیا کے مطابق دفاعی ذرائع نے بتایا کہ اڑ سیکٹر میں پاکستانی فوج کی جانب سے بھارتی فوجی چوکیوں پر اندھا دھند فائرنگ کی گئی جس پر بھارتی فوج نے بھی جوابی کارروائی کی اور فریقین کے درمیان آدھا گھنٹے تک فائرنگ کا تبادلہ ہوا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔ #/s#(جاوید)