پاکستانی فوج نے بھارتی فوجی چوکیوں پر حملہ کردیا
نئی دہلی (ملت آن لائن) بھارت نے ایک بار پھر الزام عائد کرتے ہوے کہا ہے کہ پاکستانی فوج نے سیز فائر کی خلاف ورزی کرتے ہوے سندر وانی سیکٹر میں بھارتی فوجی چوکیوں پر بلا اشتعال فائرنگ کی ہے تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق دفاعی ذرائعنے بتایا کہ پاکستانی رینجرز نے چھوٹے ہتھیاروں ،آٹو میٹکس اور مارٹرز سے سندر سیکٹر میں بھارتی فوجی چوکیوں پر بلا اشتعال فائرنگ کی جس پر بھارتی فوج نے بھی جوابی کارروائی کی اور فریقین کے درمیان کافی دیر تک فائرنگ کا تبادلہ ہوا تاہم اس موقع پرکوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔