پاکستان امن کا دوسرا نام ہے: ترجمان پاک فوج
راولپنڈی:(ملت آن لائن) ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ ہم کسی بھی قیمت پر پر امن پاکستان کی حفاظت کریں گے۔ پاکستانی قوم رواں سال 23 مارچ کو 78 واں ’یوم پاکستان‘ روایتی جوش و خروش سے منائی گی جس کے لیے پورے ملک میں تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔ یوم پاکستان کے موقع پر دارالحکومت اسلام آباد میں پریڈ بھی کی جائے گی جس میں تینوں مسلح افواج کے دستے شرکت کریں گے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے 78 ویں ’یوم پاکستان‘ کے موقع پر عزم کا اظہار کیا ہے۔ سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر اپنی ٹوئٹ میں ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ کہ قوم 23 مارچ کو 78 واں یوم پاکستان منانے کے لیے تیار ہے۔