قومی دفاع

پاکستان اورامریکہ کا مختلف شعبوں میں تعمیری رابطے جاری رکھنے پراتفاق

اسلام آباد (آئی این پی)سیکرٹری خارجہ اعزاز چوہدری نے کہاہے کہ موثر سرحدی نظام سے انسداد دہشت گردی اور سیکیورٹی کی صورتحال بہتر ہو گی، سرحدی معاملات کے حل کیلئے دونوں ملکوں نے اعلیٰ سطحی میکنزم پر اتفاق کیا ، افغان مہاجرین کی جلد باعزت واپسی چاہتے ہیں، دونوں ملکوں کو اہم مسائل بات چیت کے ذریعے حل کرنے چاہئیں، عالمی برادری امریکہ اور یواین ایچ سی آر مہاجرین کی واپسی کیلئے مدد کریں جبکہ امریکہ کے نمائندہ خصوصی رچرڈ اولسن نے کہا کہ عالمی برادری پاکستان کی افغان مہاجرین کیلئے 35 سال کی میزبانی کو نہ بھولے، افغان مہاجرین کی واپسی کیلئے اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔ہفتہ کو یہاں سیکرٹری خارجہ اعزاز چوہدری سے امریکہ کے نمائندہ خصوصی برائے پاکستان اور افغانستان رچرڈ اولسن نے ملاقات کی، جس میں پاک امریکہ تعلقات، افغانستان اور علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا اور اور افغان بارڈرمینجمنٹ کے معاملے پر بھی بات چیت کی گئی۔ ملاقات میں پاکستان اور امریکہ کے مختلف شعبوں میں تعمیری رابطے جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔ملاقات میں سینیٹر جان مکین اور سرتاج عزیز کی ملاقات کے ایجنڈے پر بات چیت کی گئی اور پاک امریکہ تعلقات، افغانستان اور علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ سیکرٹری خارجہ اعزاز چوہدری سے رچرڈ اولسن کی تقریباً ایک گھنٹہ ملاقات جاری رہی۔ملاقات میں سیکرٹری خارجہ اعزاز چوہدری نے کہا کہ موثر سرحدی نظام سے انسداد دہشت گردی اور سیکیورٹی کی صورتحال بہتر ہو گی، سرحدی معاملات کے حل کیلئے دونوں ملکوں نے اعلیٰ سطحی میکنزم پر اتفاق کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ افغان مہاجرین کی جلد باعزت واپسی چاہتے ہیں، دونوں ملکوں کو اہم مسائل بات چیت کے ذریعے حل کرنے چاہئیں، عالمی برادری امریکہ اور یواین ایچ سی آر مہاجرین کی واپسی کیلئے مدد کریں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان افغان مفاہمتی عمل کیلئے چار ملکی گروپ میں کردار ادا کرنے کیلئے پرعزم ہے۔ملاقات میں امریکہ کے نمائندہ خصوصی رچرڈ اولسن نے کہا کہ افغانستان میں امن و استحکام کیلئے پاکستان کی کوششوں کو سراہتے ہیں، سرحدی نظام میں بہتری کیلئے پاکستان کی کوششوں کی حمیات کرتے ہیں۔ عالمی برادری پاکستان کی افغان مہاجرین کیلئے 35 سال کی میزبانی کو نہ بھولے، افغان مہاجرین کی واپسی کیلئے اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ باہمی دلچسپی کے امور پرپاکستان اور امریکہ کے قریبی تعاون کو سراہتے ہیں، پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اور معاشی بحالی میں اہم کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ رچرڈ اولسن نے کہا کہ پاکستان میں پولیو کیسز کی تعداد میں نمایاں کمی قابل تحسین ہے