قومی دفاع

پاکستان اوربھارت کودہشتگردی کیخلاف مل کرکام کرناہوگا:مارک ٹونر

واشنگٹن: (اے پی پی) امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان مارک ٹونر نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کو دہشت گردی کےخاتمے کیلئے مل کر کام کرنا ہوگا پاکستان میں موجود دہشت گردوں کی خفیہ پناہ گاہوں پر تشویش ہے ۔ واشنگٹن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مارک ٹونر کا کہنا تھا پاکستان کو اپنے علاقوں میں تمام دہشت گرد گروہوں کیخلاف کارروائی کرنا ہوگی ۔ پاکستان نے اپنے کئی علاقوں میں حکومت کی رٹ بحال کی ہے ، دہشت گردی کے خطرے سے نمٹنے کیلئے پاکستان اور بھارت کو مل کر کام کرنا ہوگا ۔ مارک ٹونر نے ترکی کے فتح اللہ گولن کی باضابطہ حوالگی کے مطالبے کی تصدیق کی ۔