واشنگٹن: (آئی این پی) میڈیا بریفنگ کے دوران امریکی دفتر خارجہ کے ترجمان مارک ٹونر نے اس حقیقت کا اعتراف کیا کہ امریکا کے مختلف ملکوں کے ساتھ تعلقات کی نوعیت مختلف ہوتی ہے۔ صدر براک اوباما کے بھارت کو نیوکلیئر سپلائرز گروپ کی رکنیت کے حوالے سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا بھارت اور پاکستان کے ساتھ تعلقات کی نوعیت الگ الگ ہے۔ پاکستان کے گروپ کی رکنیت کے بارے میں انہوں نے کہا اس پر غور کر رہے ہیں۔ انہوں نے اس نیوکلیئر سپلائرز گروپ کے حوالے سے مزید بات کرنے سے گریز کیا۔ ایک سوال کے جواب میں مار ٹونر نے کہا پاکستان کے ساتھ تعلقات بہت اہم ہیں لیکن حقانی نیٹ ورک ایک چیلنج ہے۔ انہوں نے کہا امریکا پاکستان اور بھارت کے درمیان مذاکرات کا سلسلہ جاری رکھنے کا خواہاں ہے۔ پاک بھارت تعلقات میں بہتری سے افغانستان میں استحکام آئے گا۔