پاکستان:(اے پی پی) پاکستان اور روس کی مشترکہ فوجی مشقیں 24 ستمبر سے شروع ہوں گی۔سینئر روسی سفارت کار کا کہنا ہے کہ مشترکہ فوجی مشقوں سے بھارت کو فکر مند نہیں ہونا چاہیے۔ مشترکہ مشقوں میں حصہ لینے کےلیے روسی فوجیوں کا 200 رکنی دستی 23 ستمبر کو پاکستان پہنچے گا،دونوں ملکوں کے درمیان پہلی دفعہ مشترکہ فوجی مشقیں ہو رہی ہیں۔ ماسکو میں پاکستانی سفیر قاضی خلیل اللہ نے کہا ہے کہ پاکستان اور روس کی فوجی مشقیں طے شدہ شیڈول کے مطابق ہوں گی اور مشقوں سے متعلق بھارتی میڈیا کی قیاس آرائیاں غلط ہیں۔